Loading...
Thursday, 7 August 2014

tehrik-e-insaf ka azadi march;islamabad ki naka bandi shoro kar di gai



شہر کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا فوٹو:فائل محمد جاوید ایکسپریس
اسلام آباد: تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ شہر کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور احتجاج کے پیش نظر 10 اگست کو پنجاب سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ ممکنہ طور پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن وامان پر قابو پانے کے لیے آزاد کشمیر سے بھی ریزرو پولیس کی اضافی نفری بلائی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی ناکہ بندی کا عمل شروع کردیا ہے جس کے لیے اسلام آباد پولیس نے 400 اور راولپنڈی پولیس نے 450 کنٹینر قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ مزید 900 کنٹینرز کو اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اگست کی شام تک اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا اور پنڈی سے اسلام آباد آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بلاک کردیا جائے گا تاکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بند کروادیئے ہیں جس کے بعد شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے شہرکی موجودہ صورتحال اور آئندہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے  حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے پولیس کے افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
TOP